جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فیس بک کاچہرے کی شناخت ختم کر کے  معلومات حذف کرنے کا فیصلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے رازداری کی شکایات کے سبب " چہرے کی شناخت"  کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کیا جارہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیس بک  کاچہرے کی شناخت ختم  کر کے   معلومات حذف کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  فیس بک کی جانب سے یہ اقدام ٹیکنالوجی اور اس کے حکومتوں، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظرکیا جا رہا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ کہ اس کی تمام مصنوعات میں استعمال ہونے والی چہرے کی شناخت یا فیس ریکگنیشن سسٹم ٹیکنالوجی کو “آنے والے ہفتوں میں” ہٹا دیا جائے گا۔

چہرے کی شناخت کا نظام 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا  تاہم اس فیچر کی وجہ سے فیس بک طویل عرصے سے تنقید کا شکار تھا ۔ اور اب  رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ بند کیئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔ ایک تہائی سے زیادہ صارفین نے اس سسٹم کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں دوسرے لوگوں کی تصاویر میں پہچانا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب فیس بک نے ان سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا کہ لوگ کس طرح تصدیق کرسکیں گے کہ ان کا تصویری شکل میں موجود ڈیٹا ضائع کر دیا گیا ہے یا بنیادی ٹیکنالوجی میں اس کا کردار کیا ہوگا۔

فیس بک کاکہنا ہے  کہ یہ فیصلہ مجموعی طور پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشا ت کے پیش نظر کیا گیا ہے ، تاہم کمپنی کے اندر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام تواتر سے جاری رہے گا۔ 

گذشتہ ماہ کے آخر میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے لیے ’میٹا‘ کے نئے نام اعلان کیا گیا تھا تاہم سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ 

 

علاقائی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، ڈی آئی جی ایسٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زوردار دھماکے سے 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر  نے کہا کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکےمیں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکےکے بعد آگ لگنےسے نقصان ہوا ہے، جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دےگی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار  دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے تین فیصد کم ہے۔

ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پیٹرول، 1.42ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پیٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی

سکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے، جیل ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک  ملاقات پر پابندی

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کر دی گئی۔

امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کے باعث عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll