ایسے دور میں جب پھل، سبزیاں، گوشت اور بعض دیگر غذائیں غیر قدرتی طریقہ سے پیدا کی جارہی ہیں، مچھلی کی افادیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


مچھلی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ان غذاؤں میں شامل ہے جو بہت صحت مند کہلاتی ہیں، یہ ایک ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک انسان کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں تناول فرمائیں۔
ایسے دور میں جب پھل، سبزیاں، گوشت اور بعض دیگر غذائیں غیر قدرتی طریقہ سے پیدا کی جارہی ہیں، مچھلی کی افادیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ماہرین صحت مچھلی کے گوشت کو دیگر جانوروں کے گوشت سے اعلیٰ اور بہتر قرار دیتے ہیں اور سب سےاچھا اور مکمل کھانا وہی ہے جس میں مچھلی بھی شامل ہو۔
مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہے؟
آسان الفاظ میں کیسے اپنے سامنے رکھے ڈھیر میں سے کھانے کے لیے اچھی مچھلی کو کیسے منتخب کیاجائے، تو یہ اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔ بس چند عام چیزوں کا خیال رکھنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اکثر افراد کو مچھلی کی بو پسند نہیں ہوتی مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ جو مچھلی کھارہے ہیں وہ تازہ ہے یا نہیں۔
اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ معتدل ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تویہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی باسی ہے یا کیمیکلز سے محفوظ کی گئی ہے، ایسی بو اکثر اسے پکانے کے بعدبھی برقرار رہنے کا امکان ہوتا ہے۔
جی ہاں واقعی مچھلی کی آنکھیں جھوٹ نہیں بولتی، یہ سننے میں تو عجیب لگ سکتا ہے مگر حقیقت ہے۔ مچھلی خریدے ہوئے اس کی آنکھوں کو دیکھیں۔
تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے اور وہ باسی یا خراب ہے۔ تازہ مچھلی کا جسم اندر اور باہر سے ٹھوس یامستحکم ہوتی ہے، جلد میں چمک ہوتی ہے۔
جب انگلی سے جسم کو دبایا جائے تو اندر جانے والا حصہ اسپرنگ کی طرح واپس اصل شکل میں آجاتا ہے جبکہ جلد بھی ڈھیلی نہیں ہوتی۔ اس کے مقابلے میں باسی مچھلی کی رنگت مدھم ہوتی ہے اور گوشت نرم اور پلپلا ہوتاہے۔
جب مچھلی خریدنے لگے تو دیکھیں کہ اس کا رنگ ماند نہ ہو، آنکھوں میں سفید لیئر نہ ہو جبکہ گلپھڑے اور دم فریش ہو۔یہ بھی یقینی بنائیں کہ اس کا جسم ہلکا سا پھسلن والا ہو اور گوشت کی رنگت بدلی ہوئی نہ ہو۔ تازہ مچھلی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتے ہوئے خون بھی خارج ہوتا ہے۔
مچھلی کے گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
بندرعباس کے بعد ایران میں ایک اور خوفناک دھماکا؛ 4 ہلاکتیں اور 14 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)




