اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا جبکہ طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری نہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے بلکہ یہ ملک کی تاریخ کے لیے بھی اہم ہے، اس تاریخی دن پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیت کو منوایا اور ان حملہ آوروں کو ناکام بنایا جنہوں نے غلط اندازہ لگا کر ہماری خودمختاری کو للکارا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔ تاہم میں یہاں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ہمارا جواب فوری، پختہ اور غیرمتزلزل ہوگا۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا ، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں، پاک فضائیہ اپنی تمام صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنانے اور مقامی سطح پر کوششوں کے ذریعے جدیدیت کے حصول کے لیے مستقل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور حق خود ارادیت کے لیے ان کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں، وقت آگیا ہے کہ وہاں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جاری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو۔
واضح رہے کہ27 فروری 2019 تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو یہ بتایا تھا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ سال 2019 میں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل



