Advertisement

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلےمیچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 28th 2021, 4:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  پی ایس ایل سیزن 6 میں آج کا پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان  دن دو بجے ہو گا۔ کراچی کنگز عما د وسیم  کی قیادت  میں  میدان میں اترے گی ، کراچی کنگز کی ٹیم میں عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، کولن انگرام ، عماد وسیم ، محمد عامر ، شرجیل خان ، وقاص مقصود ، چاڈوک والٹن ، ڈین کرسچن ، دانش عزیز ، جو کلارک ، محمد نبی ، محمد الیاس ، نور احمد ، قاسم اکرم ، ذیشان ملک شامل ہیں ۔

ملتان سلطانز   کی ٹیم محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی  کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان دار، شاہنواز دھنی شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں۔

پی ایس ایل کا آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے شروع ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں۔  اسلام آباد  یونائیٹڈ اسکواڈ میں کپتان شاداب خا ن ، ایلکس ہیلز ، فل سالٹ ، حسین طلعت ، آصف علی ، افتخار احمد ، لیوس گریگری ، فہیم اشرف ، ظفر گوہر ، حسن علی اور محمد وسیم شامل ہیں ۔ پشاور زلمی  وہاب ریاض کی کپتانی  میں میدان میں آئیں گی ، ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان شامل ہیں ۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایل 6 کے دو میچز کھیلے گئے تھے۔ پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ گزشتہ روز کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔  سپر لیگ سیزن 6 کا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Advertisement
بھارت :  کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ،  بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ

بھارت : کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ، بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ

  • 8 گھنٹے قبل
7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ

7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

  • 8 گھنٹے قبل
ائیر سیال نے اسلام آباد سے دبئی کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کر دیا

ائیر سیال نے اسلام آباد سے دبئی کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کر دیا

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچستان ، پاکستان کا  حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ پنجاب

قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ پنجاب

  • 6 گھنٹے قبل
اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

  • 4 گھنٹے قبل
لیسکو کا عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لیسکو کا عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی  نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
امن چاہتے ہیں جومسئلہ کشمیرحل کئےبغیرممکن نہیں،بلاول بھٹو

امن چاہتے ہیں جومسئلہ کشمیرحل کئےبغیرممکن نہیں،بلاول بھٹو

  • 4 گھنٹے قبل
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
معروف گلوکارعلی ظفر نے  نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا

معروف گلوکارعلی ظفر نے نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement