لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکو 20 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 24 فروری کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کردیا ۔ رہائی کا حکم بدھ کو جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سنایا تھا ۔ اس موقع پر مریم نواز اور شہبازشریف اہل خانہ نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا ۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کو 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ دو مرتبہ ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔ جبکہ انہیں پاکستان کے احتساب کے ادارے قومی احتساب بیورو نے جون 2019 میں اس وقت احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا جب انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔ رواں سال جنوری میں سپریم کورٹ بھی ان کی ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر چکی ہے۔
حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے اس وقت دو ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر رکھے ہیں جن میں سے ایک منی لانڈرنگ اور دوسرا آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ہے۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ ان مقدمات میں گواہان کی تعداد 110 ہے جبکہ آٹھ گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک, متعدد زخمی
- 16 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل




