اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے چیمبرز آف کامرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں کو ہر سولت کی فراہمی وزیراعظم عمران کا وژن ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 2 لاکھ افراد اہل ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کو ٹھیک استعمال کیا گیا تو پاکستان میں ترقی ہو گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان چوتھی بڑی معاشی طاقت تھا، معاشی طاقت کو واپس لانا ہے اور عالمی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے، ٹیکس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، ٹیکس دہندگان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا، لیکن ٹیکس سب کو دینا ہوگا، یہ بھول جائیں کہ ٹیکس نہیں دینا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سب کے بلز، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں، سفری معلومات، رہائش گاہوں وغیرہ کی تفصیلات آگئی ہیں، اب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے آمدن کا تخمینہ لگائیں گے اور ٹیکس کا بل بھیجیں گے۔
شوکت ترین نے کہا کہ سیلف اسسٹمنٹ ہے، آپ خود اپنے ریٹرنز بھریں، آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا، اگر کوئی اختلاف ہوا تو تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا، ایف بی آر والے آڈٹ بھی نہیں کریں گے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے باقی تمام ودہولڈنگ ٹیکس، ٹرن اوور ٹیکس کو آئندہ 2 سے 3 سال میں ختم کردیا جائے گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے ایک اور اقدام کے تحت سود سے پاک زرعی اور کاروباری قرضے بھی فراہم کئے جارہے ہیں جو تقریبا چالیس لاکھ پسے ہوئے خاندانوں کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تئیس تک باقی ستر ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 5 hours ago

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 11 hours ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 11 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 hours ago

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 11 hours ago

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 7 hours ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 8 hours ago

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 9 hours ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 12 hours ago

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 10 hours ago


.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)






