پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کا پانچ امیدوارمتفقہ طورپر اتارنے کافیصلہ

پشاور:سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن کی صف بندی مکمل ہو گئی اوراپوزیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے پانچ امیدوارمتفقہ طورپر اتارنے کافیصلہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 28th 2021, 4:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکی اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کردئیے،جنرل سیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ اورجے یوآئی کے عطاالرحمن بھی جنرل سیٹ پر امیدوارہوں گے ،اپوزیشن نے خواتین نشست کے لیے جماعت اسلامی کی عنایت بیگم کے نام کااعلان کردیا جبکہ ٹیکنیٹو کریٹ کی نشست پر فرحت اللہ بابراپوزیشن کے متفقہ امیدوارہوں گے۔