لاہور : انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے، وہ آج دوپہر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں ، مختصر دورے میں ای سی بی سربراہ انگلینڈ کے 2022ء میں دورۂ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔ سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
دورۂ پاکستان کے بعد سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن نے آئی سی سی میٹنگز کے لئے دبئی جانا ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر پی سی بی انگلینڈ سے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ ٹام ہیریسن تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کیلئے دورہ پاکستان کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا تھا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago





