Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر نومبر 9 2021، 5:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی

 

دبئی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 24 اکتوبر  کی شب پاک بھارت ٹاکرا ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مقابلہ بن گیا۔

اسٹار انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین نے براہ راست دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جس میں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوئے۔

 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلنے جانیوالے سیمی فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیخلاف پہلا میچ کھیلا تھا جس میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

تاہم اب پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement