Advertisement
تجارت

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.52 روپے کا اضافہ

اسلام آباد : مہنگائی  کے ستائے عوام  پر  حکومت نے پھر بجلی بم گرادیا۔بجلی کی قیمت میں 2.52روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری۔بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 9th 2021, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.52 روپے کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

وائس چیئرمین نیپرا نے اضافی نوٹ میں کہاکہ این پی سی سی نیپرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہوئی،  ان  کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈالا جا سکتا۔۔۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے  گزشتہ ماہ  بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ وہاب نے کہا  ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا،سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،کشکول توڑنے سے لیکر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے عوام کو یاد ہیں،عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کہتی  ہیں کہ  بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نیازی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 5 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 6 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • an hour ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 minutes ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
Advertisement