Advertisement
پاکستان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 10th 2021, 2:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی اراکین پارلیمان کے ہمراہ شرکت کی ہے۔

بلاول نے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی،عشائیہ میں اپوزیشن اراکین کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شہبازشریف کی قیادت میں متحد ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی مکمل تعاون کرے گی، ہمارے تمام اراکین مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، بے روزگاری اور مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں آپ کا شکر گزار ہوں آپ وقتاً فوقتاً مشاورت کرتے رہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام لیگی اراکین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، فیصلہ کیا مہنگائی کے خلاف اور نیب آرڈیننس کے خلاف کمر کس لی ہے، عمران نیازی این آر او لینا چاہتا ہے، متحدہ اپوزیشن پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر بھرپور احتجاج کرے گی، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، حکومت کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement