ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں کوہلی سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بھارتی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے دورہ نیوزی لینڈ کے لیےروہت شرما کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ کے ایل راہول کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے اور یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ روہت شرما کو کپتانی ملے گی۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ روہت شرما کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے یا صرف ایک سیریز کے لیے ہے۔
ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندر جدیجا اور محمد شامی کو شامل نہیں کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ انہیں آرام دینے کی غرض سے ٹیم سے باہر کیا گیا۔ اسکواڈ میں روہت شرما، کے ایل راہول، روتوراج گائیکواڈ، شریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنٹ، ایشان کشن، وینکاتیش ائیر، یزویندرا چاہال، روی چندرن ایشون، اکثر پٹیل، اویش خان، بھوونیشور کمار، دیپک چاہار، ہرشل پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل







