اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد وزیرِ اعظم عمران خان سے پہلے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ، ان کاکہنا تھا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں، عمران خان 5 سال پورے کرینگے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی،گیم صرف عمران خان کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قابلِ احترام اور پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں، اگر ووزیراعظم پیش ہوتے ہیں تو وزیراعظم سپریم کورٹ کو سنیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت مسائل حل ہونگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر بیان دے سکتے ہیں۔ یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کی درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے ۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل





