Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ حکم دے ، ہم ایکشن لیں گے  : وزیراعظم 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر پیش ہو گئے۔  جہاں انہوں نے عدالت کو واقعے کے ذمہ داران کے تعین کی یقین دہانی بھی کرادی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 10th 2021, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ حکم دے ، ہم ایکشن لیں گے  : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیراعظم کو صبح 10 بجے کے قریب طلب کیا تھا۔

کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب، آپ آئیں جس پر وزیر اعظم روسٹرم پر پہنچ گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ والدین کو تسلی کرانا ضروری ہے، والدین چاہتے ہیں کہ اس وقت کے حکام بالا کے خلاف کارروائی ہو۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کیا کر رہے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان  نے روسٹرم پر کھڑے ہوکر کہا کہ  میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آپ حکم کریں، ہم ایکشن لیں گے.

چیف جسٹس نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ  آپ بتائیں ذمہ داروں کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ، اخلاقی ذمہ داری پر کیسے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دیں۔

وزیراعظم نے عدالت کو بتایاکہ واقعہ کے دن ہی پشاور گیا تھا، اسپتال جا کر زخمیوں سے بھی ملا،  واقعہ کے وقت ماں باپ سکتے میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جو بھی مداوا کرسکتی تھی کیا، والدین کہتے ہیں ہمیں حکومت سے امداد نہیں چاہیے، سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی۔ میں نے اس وقت کہا تھا یہ امریکہ کی جنگ ہے، ہمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے گئے، آئین پاکستان میں عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اب تو آپ اقتدار میں ہیں، مجرموں کو کٹہرے میں لانے کے لیے آپ نے کیا کیا؟

ریاست نے بچوں کے والدین کو انصاف دلانے کے لیے کیا کیا؟جس پروزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں تو اس وقت حکومت میں نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین کو اللہ صبر دے گا، ہم معاوضہ دینے کے علاوہ اور کیا کرسکتے تھے، میں پہلے بھی ان سے ملا تھا، اب بھی ان سے ملوں گا، یہ پتا لگائیں کہ 80 ہزار افراد کس وجہ سے مارے گئے، ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ اس لیے جیتے کہ قوم ہمارے پیچھے کھڑی تھی‘۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بتائیں، اب تک کس کو پکڑا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کوئی خصوصی اقدام نہیں لیے گئے، حکومت نے کوئی اہم اقدام اٹھائے ہیں تو عدالت کو بتایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ہر پاکستانی کی جان و مال کا تحفظ دیتا ہے۔

عدالت نے 20 اکتوبر کے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سپریم کورٹ  نے حکومت کو سانحہ اے پی ایس متاثرین کے ساتھ ملکراقدامات اٹھانے کا حکم  دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے  حکومت دو ہفتوں کے اندررپورٹ جمع کروائے ، تاہم عدالت نےاٹارنی جنرل کی استدعا قبول کرتےہوئے4ہفتےکا وقت دے دیا۔

 سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی طلبی  

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت عظمیٰ نے والدین کے مطالبے پر اٹارنی جنرل کو آئندہ دو ہفتے بعد ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو سزاؤں سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیل طلب کی تھیں ۔ اس ضمن میں واضح رہے کہ سانحہ اے پی ایس والدین کا مطالبہ تھا کہ بلا تخصیص اس وقت کے اعلیٰ عسکری سیاسی حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول 

واضح رہے کہ تقریباً سات سال قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کل 147 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں سے 132 بچے تھے۔

Advertisement
اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور

  • 7 minutes ago
بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون

بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون

  • 5 hours ago
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

  • 2 hours ago
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

  • 2 hours ago
9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

  • 5 hours ago
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار

  • 5 hours ago
وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم

  • 3 hours ago
سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو

  • 5 hours ago
 پولیس کا  اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم

 پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم

  • 5 hours ago
معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو

  • 3 hours ago
پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم

  • 4 hours ago
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  • 4 hours ago
Advertisement