ایل او سی،آزاد کشمیر کے دو روزہ دورے کے دوران او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے نے وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایل او آئی سی آزاد کشمیرکے دورے کے دوران اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئرسفیر بھی وفد میں شامل تھے۔دورے کے دوران سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد نے تھوٹھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا اورانھیں بھارتی مظالم سے بھاگ کرآنے والوں میں سماجی ومعاشی دیکھ بھال کےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔ او آئی سی وفد کو ایل او سی کی سیکیورٹی نگرانی کے میکنزم اور حالیہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق او آئی سی وفد کی اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیراورمختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کہنا ہے او آئی سی وفد نے ایل او سی کا آنکھوں دیکھا احوال جاننے کے لیے دورے کے اہتمام پرحکومت کا شکریہ ادا کیا۔

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 33 minutes ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 28 minutes ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 hours ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 7 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 4 hours ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 4 minutes ago