اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔


وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امن و امان اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ضرورت کے وقت ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ رہا ہے اور اس وقت بھی افغان وزیر خارجہ کو انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ افغان شہریوں کو سرحدوں پر کورونا ویکسین بھی لگوائی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عالمی برادری بھی افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 3 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 2 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 19 minutes ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 6 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 3 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- an hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- a few seconds ago