میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔


لندن: برطانوی عدالت نے جعلی شناخت رکھنے پر سابق بھارتی کرکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔
متاثرہ شہری میلون ڈیاس کو شناخت چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے ایک میڈیکل سینٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن کافی وقت پہلے ہی ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہرشل پٹیل نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 7 گھنٹے قبل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- 7 گھنٹے قبل

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 5 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 8 گھنٹے قبل

کالی آندھی نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،295 رنز کےتعاقب میں بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 9 رنز پر 3 آؤٹ
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 8 گھنٹے قبل