جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے:فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے:فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانانے دو سال قبل آج ہی کے روزحکومت کیخلاف اپنا دھرنا ناکامی کے بعد ختم کیا تھا،مولانافضل الرحمان کے پلان اے، بی اورسی ناکام ہوگئے تھے۔جو بیانات اب دے رہے ہیں،اسی قسم کے بیانات اس وقت بھی دیےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سیاسی بے روزگاروں کے پلے کچھ نہیں رہا، یہ صرف نعرے لگا سکتے ہیں،پی ڈی ایم اورمولانافضل الرحمان ناکامیوں کے بعدہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان پہلے بھی لانگ اور شارٹ مارچ کا ناکام تجربہ کر چکے ہیں، عوام پہلے بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئے تھے اور اب بھی نہیں آنے والے،مولانافضل الرحمان اپنی سردیوں کی ایکٹویٹی کا شوق پورا کرلیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو مشورہ ہے 2سال الیکشن کا انتظار کرے اور پھر 5سال مزید انتظار کرے،اگلی حکومت بھی انشاءاللہ عمران خان کی ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی ہر حکومت میں شامل ہونے والی چابی زنگ آلود ہو چکی ہے،جب ان کی دال نہیں گلی تواحتجاجی طریقوں سے اپنی ڈوبتی سیاست کو بچارہے ہیں،اپنی چوری بچانے کے لئے اپوزیشن ایک دوسرے کے کندھوں کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پہلے بھی ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپ چکے ہیں،پی ڈی ایم بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتی ہے،پی ڈی ایم کا ملکی سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کی اصلیت عوام کو دکھا دی ہے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے،احتجاج کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں رکے گا۔

 

 

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll