پاکستان
پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہےویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی:اسدعمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں موجود ہیں اوردن رات بہتری کیلئےکام کررہےہیں،سردیوں میں آنیوالی بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی آجاتی ہے،ویکسین لگنےکےبعدپی ڈی ایم کی بیماری بھی چلی جائےگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کےمقامی بنائےگئےمنصوبوں کوعالمی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ اس وقت گندم،چاول،مکئی اورگنےکی ریکارڈپیداوارہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل آبادی کوکوروناویکسین نہیں لگ جاتی یہ خطرہ موجود رہےگا،جتنی جلدی کوروناویکسین لگوائیں گےاسکاخطرہ بھی کم ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مکمل آبادی کوکوروناویکسین نہیں لگ جاتی یہ خطرہ موجود رہےگا، جتنی جلدی کوروناویکسین لگوائیں گےاسکاخطرہ بھی کم ہوگا، قیادت ٹھیک ہوتونتائج حاصل کیےجاسکتےہیں جبکہ ہرسال سردیوں میں پی ڈی ایم منظرعام پرآجاتی ہے۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، ہم صورت چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔
پاکستان
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے