Advertisement
پاکستان

کرتارپور: بھارتی وزیر اعلی پنجاب چرن جیت سنگھ کی درباربابا گورو نانک پرحاضری 

ناروال : بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ نےکابینہ ارکان کے ہمراہ کرتارپور میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 19th 2021, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرتارپور: بھارتی وزیر اعلی پنجاب چرن جیت سنگھ کی درباربابا گورو نانک پرحاضری 

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعلی پنجاب چرن جیت سنگھ اور کابینہ ارکان کے  کرتار  پور  پہنچنے پر زیرولائن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتار پور محمد لطیف  ودیگر حکام نے  ان کا استقبال کیا۔

 بھارتی وزیر اعلی پنجاب چرن جیت سنگھ نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی اور  درباربابا گورو نانک پرحاضری دی اور لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا، مہمانوں کی تواضع میٹھے چاول، پالک پنیر، سادہ پلاؤ، مکس سبزی اور چپاتی سے کی گئی۔جس کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ وفد کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

چند روز قبل بھارتی حکومت  نے  کرتار پور راہداری  کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال  رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔ 

Advertisement
Advertisement