اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کو مانیں، ہتھیار ڈالیں قومی دھارے میں آئیں۔


مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاملہ پر کسی کو اتنی بڑی تبدیلی کا اندازہ نہیں تھا، انسانی معاملات پر کوئی سیاست نہیں، موسم سرما میں افغانستان میں بدترین صورتحال پیدا ہوجائے گی، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اعانت کو پابندیوں سے الگ کردیا گیا ہے، افغانستان میں معاشی اعانت اور استعداد کار میں اضافہ اہم ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ دنیا مالی اعانت اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، امریکہ افغان حکومت کا پیسہ غیر منجمند کرنے کو تیار نہیں، پاکستان پر تنقید کی جارہی ہے کہ آپ افغانستان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، جس دن افغانستان میں بحران کی شدت بڑھی، اس دن پاکستان میں مہاجرین آجائیں گے، افغان مہاجرین کے آنے سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہوجائے گی ہمیں ایسا راستہ اختیار کرنا ہوگا کہ افغانستان میں استحکام آجائے۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پہلے انڈیا مکمل سپورٹ کررہا تھا، اب ان کی سپورٹ نکل گئی ہے، اب ان کی بنیادی لائف لائن نہیں ہے، اس وقت ٹی ٹی پی کی اکثریت ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، ٹی ٹی پی قانون کو مانیں، ہتھیار ڈالیں قومی دھارے میں آئیں، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کو داعش اور دیگر استعمال کرسکتے ہیں، ٹی ٹی پی کو کوئی ایمنسٹی نہیں دی جارہی، سارا پراسیس وقت لے گا۔
معید یوسف نے کہا کہ ہمیں ایسے معاملات ریاست کی سطح ہر دیکھنا ہوں گے، وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان برائے فروخت نہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اب بیسز ایسے نہیں دی جاسکتیں، امریکہ کے ساتھ اور ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، روز بھارت میں مسلمان مررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے سب سے بڑے محاصرے میں بے گناہ کشمیریوں کو مارا جا رہا ہے ۔

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 11 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 12 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 9 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 10 گھنٹے قبل






