پاکستان نے پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا بے بنیاد بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنے عوام کو مطمئن کرنا اور شرمندگی کو چھپانا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فروری 2019 میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا بے بنیاد بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت کے مار گرائے جانے والے طیارے کے پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنے عوام کو مطمئن کرنا اور شرمندگی کو چھپانا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور امریکی حکام پہلے ہی تصدیق کرچکے ہیں کہ اس دن کوئی پاکستانی ایف 16 نہیں مارا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ابھی نندن نے بھی اپنی ویڈیو میں ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ ایسا جھوٹ جو پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا اس پر بھارت کا اصرار مضحکہ خیز اور بے ہودہ ہے۔ بہادری کے خیالی کارناموں پر اعزازات دینا فوجی طرز عمل کے ہر اصول کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان کی فضائیہ نے دن کی روشنی میں دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ ان میں سے ایک بھارتی مگ 21 بائیسن طیارہ آزاد جموں و کشمیر میں گرا تھا۔ باہر نکلنے والے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑ لیا اور بعد میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کر دیا۔ ان کی ہندوستان واپسی ہندوستان کی دشمنی اور غیر سوچی سمجھی جارحانہ کارروائی کے باوجود پاکستان کی امن کی خواہش کا ثبوت تھی۔ پاک فضائیہ کا ایک اور بھارتی طیارہ ایس یو 30 ایل او سی کی دوسری جانب گرا۔ اسی دن، گھبراہٹ میں، بھارتی فوج نے سری نگر کے قریب اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کی ابتدا میں تردید کی گئی، بعد میں اسے قبول کر لیا گیا۔ اس دن ہندوستانی فضائیہ مکمل طور پر آؤٹ پلے ہوئی تھی۔
پاکستان کسی بھی دشمنی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتنا ہی تیار اور پرعزم ہے جیسا کہ فروری 2019 میں تھا۔ ہندوستان کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی اپنی ناکام کوشش سے سبق سیکھنا اور مستقبل میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا بہتر ہوگا۔

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 8 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 12 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 11 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 10 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 11 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 9 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 7 گھنٹے قبل