جی این این سوشل

کھیل

پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے بڑی کامیابی سمیٹ لی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے نیشنل جونیئر انڈر25 سیلنگ چمپئین شپ اپنے نام کر لی.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے بڑی کامیابی سمیٹ لی
پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے بڑی کامیابی سمیٹ لی

 

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے کھیل کے میدان میں بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ ترجمان پاک فضائیہ کاکہنا ہےکہ کراچی میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کلفٹن میں پاک فضائیہ نے 3 کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیت کر سر خرو رہے جبکہ پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے تینوں طلائی تمغے اپنےنام کئے ہیں۔

پاک فضائیہ نے چیمپئن شپ میں 9 میں سے 8  تمغے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔پاک فضائیہ سے وابستہ اویس لیزر کیٹیگری میں چھائے رہےاور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا جبکہ کانسی کا تمغہ بھی پاک فضائیہ کے آگسٹن نے حاصل کیا ہے۔ تاہم پاک بحریہ کے حمزہ لیزر کیٹیگری میں سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے 470کلاس کیٹیگری میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمام تمغے اپنے نام کئےہیں۔

 

 

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے

پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری  کا چلنا ناممکن ہے ،  چئیرمین پی ٹی اے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں  وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا،  وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
 دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔ 
اس سے قبل کمیٹی کی  چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر  آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے  بلاک کر رہی ہے تا کہ  ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll