جی این این سوشل

پاکستان

آصف علی زرداری نے نواز شریف کو کیا کہا ؟؟عارف حمید بھٹی نے خبر دے دی

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو کیا کہا ،سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے خبر دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آصف علی زرداری  نے نواز شریف کو کیا کہا ؟؟عارف حمید بھٹی نے خبر دے دی
آصف علی زرداری نے نواز شریف کو کیا کہا ؟؟عارف حمید بھٹی نے خبر دے دی

جی این این کے پروگرا م" خبر ہے " میں  سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ  سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بات ہوئی ،آصف علی زرداری نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کی حکمت عملی  کامیاب رہی ، آ پ کے اداروں پر حملے کی وجہ سے ادارے بیک فٹ پر چلے گئے  اور ہمیں اسکے فوائد ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے کہا کہ آپ اسی حکمت عملی پر رہیں اور میں "Good Cop" کھیلونگا۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں بتایا کہ  سلمان شہباز نے حمزہ شہباز کو فون کر مریم کے بیانات پر خدشات  و غصے کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اس بندے کا فون آئے گا  آپ نے ان کا شکریہ ادا کرنا ہے اور اس بات کا مریم سے ذکر بھی نہیں کرنا۔

پاکستان

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایت جاری

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف  کی  اہم ہدایت جاری

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے 7 ارب سے زائد مالیت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام منصوبوں کے آذادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت جاری کی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے  اسموگ  میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی  گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی  کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس  پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور  رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے  پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll