جی این این سوشل

پاکستان

لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

لاڑکانہ : رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشین کاظمی کی موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشین کاظمی کی موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی، نوشین کاظمی کے گلے پر 26 سینٹی میٹر لمبے اور 1 سینٹی میٹر چوڑے نشانات پائے گئے، نوشین کاظمی کے دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات پائے گئے۔

نوشین کاظمی کے جسم پر کسی تشدد کے نشانات کا رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ،  نوشین کاظمی گردن پر تھائیراڈ سے اوپر نشانات پائےگئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشین کاظمی کے جسم کے  اعذا مزید کیمیکل ایگیمینیشن کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں، نوشین کاظمی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ  لیبارٹریز کی رپورٹ آنے کے بعد جاری کی جائے گی.

گزشتہ روز لاڑکانہ میں واقع شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے ایک طالبہ کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی تھی، ساتھ میں ایک تحریر بھی موجود تھی جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ نوشین خودکشی نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ دو سال قبل  نمرتا چندانی لاڑکانہ میں واقع آصفہ بی بی ڈینٹل کالج کی طالبہ تھیں اور اسی کالج کے ہاسٹل کے کمرہ نمبر تین سے پیر کی شب ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پاکستان

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نس وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب: دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب:  دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب، دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی ہے، سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں، ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔

جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll