جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ انتخابات، اتحادیوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ تمام اتحادیوں کی میڈیا سے گفتگو ، اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر کی کھلم کھلا حمایت کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ انتخابات، اتحادیوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا
سینیٹ انتخابات، اتحادیوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات سے متعلق میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ  میں آج سب کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اتحادیوں نے سینیٹ الیکشن میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے،میں اپنی پارٹی کی قیادت اور باقی اتحادی پارٹی کی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ میرا خاندان  70سال سےسیاست اورپبلک سروس میں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات اچھے انداز سے ہوں اور گند نہ اچھالا جائے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان خوشحال ملک ہو اور پاکستان کے عوام کی عزت پوری دنیا میں ہو۔ 

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت پاکستان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے۔کچھ دن قبل پی پی کا وفد بھی ہمارے مرکز آیا تھا۔پی پی نے سینیٹ الیکشن مل کرلڑنے کی پیشکش کی تھی۔لیکن آج ہم نے فیصلہ کیا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم نے حفیظ شیخ کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھا ہے۔ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔22اگست کے بعد سے یہ مختلف ایم کیو ایم ہے ۔مختلف اراکین سندھ اسمبلی کو ڈرایا جارہا ہے۔ سندھ میں بھی ہم اتحادی جماعتیں مل کرسینیٹ الیکشن لڑرہی ہیں۔سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی کیلئے 13 بسیں نہیں دیں اور پیپلزپارٹی نے سندھ اورکراچی کو تباہ کردیاہے۔ایم کیوایم نے کسی بھی معاملے پر وزارت کی بات نہیں کی، ہمیشہ شہری ترقی کی بات کی ہے جبکہ سندھ کےشہری علاقوں کےمسائل کاحل چاہتےہیں۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہر مرحلے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ  نے کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام اتحادی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں ۔

 

 

 

 

 

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے  ایک بچی میں پولیو وائرس  کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

 لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا  ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll