Advertisement
پاکستان

 ’ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے ‘

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیج لگائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 27 2021، 1:24 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ’ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے ‘

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیج لگائے۔ آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف نے کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی، پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

Advertisement