Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 27 2021، 1:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کا 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی ی ) نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلامعاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ براہ کرم اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ہائفن کے اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور سے 8300 پر میسج میں بھیجیں ۔میسیج کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن عوام الناس کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement