جی این این سوشل

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی معیشت ایک مرتبہ پھر کورونا کے زیر اثر آگئی ہے، عالمی منڈی میں چند روز قبل جہاں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھیں وہ اب 15 سے 10 فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہوگئی جبکہ  ڈبلیوٹی آئی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی ہے ۔ 

قیمتوں س بڑی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے ۔ 

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق ورکنگ کا آغازکردیا ہے اور مقامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظا ہر کیا جارہا ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا کوئی جوازنہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اپریل 2020 کے بعد پہلی بار ان دونوں اقسام کے تیل کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے تک دنیا بھر کے ممالک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے باعث مہنگائی کی شدید لپیٹ میں تھے، امریکا اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے ذخائر سے 5 کروڑ بیرل خام تیل مارکیٹ میں لے آیا تھا تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ۔

خام تیل میں کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے وہیں پاکستان  کیلئے یہ  اچھی خبرضرور  ہے کہ اس  وجہ سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی  کاامکان ہے ۔ 

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll