جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا بڑا فیصلہ

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کابڑا فیصلہ،وزیر اعظم ہاؤس مظفرآباد کو امراض قلب کے جدید اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا بڑا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو امراض قلب کا اسپتال بنانے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے ،مظفرآباد میں نوتعمیرشدہ وزیراعظم ہاؤس ایک ارب روپے سے زائد لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بی ایچ یو قائم کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں اور خواتین کیلئے 25 فیصد کوٹہ مختص کریں گے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد ایوان وزیراعظم کے اخراجات میں کمی کی، جبکہ ماضی کی حکومت کے 2 کروڑ 93 لاکھ کی نسبت 3 ماہ میں 92 کروڑ خرچ کیے۔

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

ملاقات میں مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی  چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہا اوردونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی ، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ بزنس راؤنڈ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ بیجنگ میں ہماری میٹنگ بہت مفید رہی، ملاقات میں علاقائی امورسمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll