پاکستان
ن لیگ سیاست کی بجائے فلمیں بنانے کا کام شروع کردے:فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاست کے بجائے فلمیں بنانے کا کام شروع کردے، اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے،کیاووٹ کو دوہزار روپے میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کا کیس لگتا ہے کبھی کسی کی آڈیوتو کبھی کسی کی ویڈیوآجاتی ہے،یہ سب کچھ عدلیہ اور فوج کو بلیک میل کرنے کا طریقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج جو سرحد پر گولی کھانے کو تیار ہے ان کو کون بلیک میل کر سکتا ہے،اگر ان کا خیال ہے کہ فوج یا عدلیہ کو بلیک میل کر لینگے تو ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1990کا الیکشن ن لیگ نے دھاندلی سے جیتا تھا،ای وی ایم پر اپوزیشن گھبراہٹ کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاناما ایک عالمی اسکینڈل تھا جس میں ان کی اربوں کی جائیداددیں ہیں،مریم نواز نے کہا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان پر کیس یہ ہے کہ اربوں کہاں سے آئےجس سے جائیدادیں خریدیں، رسیدیں نہیں تو جیل جائیں گے یا پیسے دیں،اس کا جواب دینا نہیں کبھی کہ رہے ہیں کہ جج یہ تو فوج وہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا لیڈر ہی کوئی نہیں، عمران خان واحد لیڈر ہے جس کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، یہ سارے تو کل کے بچے ہیں۔
پاکستان
ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے:وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتا ہے۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت کو جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔
ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
واضح رہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر پاک فوج سمیت سویلین قیادت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان
ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا
راولپنڈی:ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہوٹل کی بکنگ کے مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو 17 میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری کا رخ کرنے کی وجہ سے مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں جس سے ٹریفک کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔
ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے صارفین کیلئے شاندارفیچر متعارف کروا دیا
کیلفورنیا:یوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس کی مدد سے کسی بھی ویڈیو کو زوم کرکے دیکھا جا سکے گا۔

پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں بھی ویڈیو کو زوم کیا جا سکے گا، یہ فیچر صرف پریمیم سبسکرائبرز کو دستیاب ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد امکان ہے کہ اسے زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کروایا جائے گا۔
ایک ماہ کی آزمائش کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچرمیں تبدیلیاں کرکے اسے متعارف کروایا جائے گا، اس نئے فیچر کی مدد سے 8x زوم کرنا ممکن ہوگا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کا اعلان کیا جائے گا:فواد چودھری
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا مہم، پاک افواج میں شدید غم و غصہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدر پاکستان کا بیان سامنے آ گیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے صارفین کیلئے شاندارفیچر متعارف کروا دیا