جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے:سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے،نوجوانوں کا سمندر اب وزیراعظم ہاؤس کا رخ کرنے کو تیار ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے:سراج الحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ملکی اداروں کو تباہ کیا، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں آٹے کی قیمت میں 80 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 12 بار  اضافہ ہوا ، سعودی عرب سے 4 ارب ڈالر خیرات ملی ہے لیکن پتہ چلا کہ یہ خیرات بھی سود پر ملی ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا، ظالموں اور لٹیروں کو حکومت سے رخصت کرنےکی ضرورت ہے۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں 74 سالوں سے نوجوانوں کی نمائندگی نہیں، عمران خان ایک دفتر نہیں چلا سکے، ملک کیا چلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 2023 میں عوام عمران خان کو آئینہ دکھائیں گے، عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو دھوکا دیا، چینی مافیا، گندم مافیا اور پیٹرول مافیا نے اربوں روپے عوام سے بٹورے ۔

سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ عوام ہرروز نئی ویڈیو لیکس دیکھتے ہیں۔

 

 

 

 

 

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی انویسٹمنٹ کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل، وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہو گی۔

سعودی وفد آج ہی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیرخارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

داؤد نے اپنے انسٹا گرام میں انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی زمین کی ویڈیو بھی شیئر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

داؤد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔

کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll