لاہور: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت کی باتیں کرنے والے اسے 2،2 ہزار میں خرید رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ضمیر کا سودا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب اقتدارمیں آئی انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالوں نےملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کےسیاستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت 100 ارب روپے کےقرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرروائیاں کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کیےجائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




