Advertisement

لاہور آکر ہمیشہ بہت پیار ملا: ثانیہ مرزا

لاہور: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ لاہور آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 29th 2021, 4:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور آکر ہمیشہ بہت پیار ملا: ثانیہ مرزا

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگوں نے ہمیشہ  بہت اچھا ویل کم کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ لاہور کے ایک نجی مال کے وزٹ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی آمد کا سن کر ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد نے مال کا رخ کرتے ہوئے دونوں سپر اسٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔ 

سابق کپتان کی اہیلہ اور معروف ٹینس سٹار  نے مداحوں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دیے ہیں۔

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداح کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔

Advertisement
Advertisement