اس خاتون نے اپنے مسلمان شوہر کیساتھ واپس جانا چاہا تاہم ویزا نہ ہونے کے باعث محمد عمران کو اس کی اجازت نہیں دی جا سکی۔ بعد ازاں پروین سلطانہ رواں ماہ 26 نومبر کو اپنے سابقہ شوہر کے ہمراہ ہندوستان واپس چلی گئیں۔


لاہور: بابا گرونانک کی جنم دن تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آنے والی سکھ خاتون پرمجیت کور نے اسلام قبول کرکے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری محمد عمران سے شادی کر لی ہے۔ خبریں ہیں کہ یہ جوڑا سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔
سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والی اس خاتون کا نام پروین سلطانہ رکھا گیا ہے۔ اس کا لاہور کے شہری محمد عمران کیساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جو اس کے سابق شوہر کے علم میں تھا۔
پروین سلطانہ نے پاکستان پہنچ کر جسٹس آف پیس آفس میں درخواست دائر کی اور اپنے سکھ شوہر کی موجودگی میں مسلمان شخص محمد عمران سے نکاح کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سکھ شوہر نے اپنی اہلیہ کو عدالت میں جا کر طلاق دی تھی۔
اس خاتون نے اپنے مسلمان شوہر کیساتھ واپس جانا چاہا تاہم ویزا نہ ہونے کے باعث محمد عمران کو اس کی اجازت نہیں دی جا سکی۔ بعد ازاں پروین سلطانہ رواں ماہ 26 نومبر کو اپنے سابقہ شوہر کے ہمراہ ہندوستان واپس چلی گئیں۔
ادھر خبریں ہیں کہ اس خاتون کو اسلام قبول کرکے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ بھارت واپسی پر اس کیخلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی شرومنی اکالی دل دہلی کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورکو خط لکھ کر خاتون کو آئندہ ویزا جاری نہ کرنے اور مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ انڈیا کی سکھ برادری کی جانب سے سکھ یاتری کو پاکستان سے بھارت واپس بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پرمجیت کور نے اپنے یاتری ویزا کا غلط استعمال کرکے مذہب تبدیل کیا اور وہاں دوبارہ شادی کی۔ اس عمل نے سکھ یاتریوں پر گہرا اثر منفی اثر ڈالا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 4 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 3 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 5 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 5 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 4 گھنٹے قبل