جی این این سوشل

پاکستان

آرٹی ایس کی طرح ای وی ایم  الیکشن مسترد کرتےہیں ، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹنگ مشین زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹی ایس کی طرح ای وی ایم  الیکشن مسترد کرتےہیں ، بلاول بھٹو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ  آرٹی ایس کی طرح ای وی ایم  الیکشن مسترد کرتےہیں،  کیسے ہوسکتاہے کہ پیرس میں ووٹ ڈالا جائے اور پشاور سے نکلے،  ووٹنگ مشین زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ  اسٹیٹ  بینک پاکستان  پارلیمان اور نہ عدالتوں کا پابند ہوگا، اسٹیٹ بینک کےلئےقانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، اسٹیٹ  بینک  کو آئی ایم ایف کی غلامی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس  نے حکومت کے آرڈیننس  کافائدہ نہیں لیا،کلبھوشن  کے این آر او کی مخالفت سڑکوں اور عدالتوں  میں کریں گے۔عوام اور پارلیمان  کی اجازت کے بغیر دہشت گردوں  کےسامنے جھک گئے، رات کے اندھیروں میں دہشت گردوں  سے بات چیت  کی جارہی ہے،  دہشت گردوں کی وجہ سے ایف سی آر نظام واپس لانا چاہتےہیں،  "ایبسلیوٹلی ناٹ" کہنے والا عمران خان  کلبھوشن  کو این آر او دینے کی کوشش میں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، غریب جائے تو جائے کہاں ؟ حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے، آپ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم عوام دوست معیشت لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو سازش کرنے دیں ، ٹیپ کرنے والوں کو ٹیپ نکالنے دیں، سازش یا تیسرے راستے سے حکومت میں نہیں آنا چاہتے، صرف عوامی سیاست مانتے ہیں۔

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی  آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے  کی منظوری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا - یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا المیہ یہ ہے جس پر تشدد کیا گیا مجرم اسی کو بنا دیا  پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کے اغواء کے ثبوت چرائے گئے کس نے ثبوت چرائے، جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، کون شواہد کو غائب کر رہا ہے، شواہد کو غائب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایوزیشن لیڈر نے کہا کہ لندن پلان میں پاکستان آرمی نہیں ایک فرد واحد ملوث تھا، کمشنر راولپنڈی جس نے 8 فروری کی دھاندلی کو بے نقاب کیا وہ کہاں غائب کردیا گیا راولپنڈی کمشنر کو بلایا جائے 8 فروری پر ایک آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ جب ایک ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتا وہاں باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی سرمایہ کار دیکھتا ہے کہ جب کوئی تنازعہ ہوا تو کس عدالت میں جائے گا سب کو پتہ پاکستان کی عدالتوں میں مداخلت ہورہی ہے، جب سرمایہ کار پاکستان کی عدلیہ کا حال دیکھتے وہ سرمایہ کاری نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں یہاں ان کی سرمایہ کاری غیر محفوظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے محبوب قائد نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا ووٹ پڑا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کے دلوں کی آواز ہے۔ آصف زرداری کی گزشتہ تقریروں کا مطالعہ کیا ہے، المیہ یہ ہے 2008 سے لے کر آخری تقریر میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا، یہ بھی ایک المیہ ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ ہے بھی یا نہیں، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے، ایوان کے ذریعے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ حمود الرحمان، اوجڑی کیمپ، ایبٹ آباد، آرمی پبلک سکول کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 جج صاحبان نے چیف جسٹس کو خط لکھا، جج صاحبان نے کہا کہ مداخلت ہو رہی ہے، آج عدلیہ میں کھلم کھلا مداخلت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا ایکس کو بند کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کدھرغائب ہوگئے؟ کمشنر راولپنڈی نے الیکشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے، 8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی بات کرتے ہیں ملک میں کونسی جمہوریت ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے گھر کو توڑا گیا، چیزیں ساتھ لے گئے، بانی پی ٹی آئی کے گھر سے بچوں کی تصاویر کو پھاڑا گیا، خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہا مارچ 2019 میں باجوہ سے گفتگو جاری تھی، ان کا ہدف بانی پی ٹی آئی اور ان کی حکومت تھی، بانی پی ٹی آئی ایک غیرت مند شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت، تحقیقات کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سکیورٹی کے شعبے سے تھا۔یہ غزہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کے علاوہ اس کے عملے کے رکن کی پہلی ہلاکت ہے۔

 نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرحان حق کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ناصرف شہریوں بلکہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہلاک ہو رہی ہے۔ مزید انسانی نقصان سے بچنے اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔  

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ سوموار کو اس کا ایک اور کارکن اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اس کارکن کی عمر 53 برس تھی اور وہ رفاح سے نقل مکانی کے بعد وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنا۔

اس واقعے کے بعد سات ماہ کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کے ارکان کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll