جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف  نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی حالیہ سیکورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین سے دیرینہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے ، خطے کے امن و استحکام کے لیے افغان عوام کی معاشی بہتری کی مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا۔

 

 

 

دنیا

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی اردو نے امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر(یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدّت 1.6اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll