واشنگٹن : امریکہ نے چین تائیوان کشیدگی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ چین کے رہنماؤں کو تائیوان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ چینی رہنماؤں کو تائیوان کے خلاف اپنے اقدامات کے بارے میں احتیاط سے سوچنا چاہئے، چین کو تائیوان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایک انٹرویو میں، بلنکن نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو درپیش خارجہ پالیسی کے متعدد چیلنجوں کا ذکر کیا، جن میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو ٹھیک کرنے کی ناکام کوششیں، یوکرین کے قریب روس کی فوجی تشکیل، اور ایتھوپیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تائیوان اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی 40 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔تائیوان کے وزیر دفاع کا رواں ماہ ہی کہنا تھا کہ چین تائیوان پر 2025 تک ’مکمل پیمانے پر‘ حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ رواں ماہ کے اوائل میں چین کے 38 جنگی طیاروں نے تائیوان کی سرحد پر پروازیں بھی کی تھیں۔
اس علاقے کو تائیون کی فضائی حدود نہیں قرار دیا جاتا بلکہ یہ ایسا دفاعی زون ہے جو ایک بڑے علاقے پر محیط ہے جس میں چین کے دفاعی زون کا بھی علاقہ شامل ہے۔ چین کی حکومت کئی بار یہ اعلان کر چکی ہے وہ تائیوان کو اپنے ملک میں شامل کرے گی۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل







