اس وقت بابراعظم 30 رنز جبکہ اظہر 18 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں ۔


ڈھاکہ ؛ بنگلہ دیش میں کھلینے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے اور ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں پارٹنر شپ زیادہ لمبی نہ چل سکی اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے عابد علی بھی اس مرتبہ کمال نہ دکھا سکے اور صرف 39 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اس وقت بابراعظم 30 رنز جبکہ اظہر 18 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں ۔
پاکستان کی ٹیم میں عابد علی ، عبداللہ شفیق، اظہر علی، بابراعظم ، فواد عالم ، محمدرضوان، فہیم اشرف، حسن علی ، ساجد خان ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں شادمان اسلام، محمدالحسن ، نجم الحسین شانتو، مومن الحق، شکیب الحسن ، مشفیق ارحیم ، لٹن داس، مہدی حسن ، تاج السلام ، خالد احمد، عبادت حسین شامل ہیں ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل










