اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں ، کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کےبڑےکھلیوں کےپروگرام کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوکاافتتاح کردیا ہے جس میں 15 سے25 سال کےنوجوان حصہ لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان جناح سٹیڈیم پہنچے جہاں پر انہوں نے مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کیا،میلے میں 3300 نوجوان،2700 لڑکیاں حصہ لےرہی ہیں جبکہ4 ارب روپےکے4 نئےمنصوبوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 6 ہزار اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گراؤنڈز کا جال بچھائیں گے، خیبرپختونخوا میں 300 اور پنجاب میں 260 گراؤنڈز بناچکے ہیں،کوشش ہے پاکستان عالمی مقابلوں میں بھرپور حصہ لے،نوجوانوں کو پیغام ہے آپ ہارتےتب ہیں جب ہار کردل برداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی نئی پالیسی لے کر آئے ہیں،کوشش ہے پاکستان کے نوجوان انٹرنیشنل سپورٹس میں شرکت کریں،نیوزی لینڈ کی 50 لاکھ کی آبادی ہے، وہاں پر پاکستان سےزیادہ گراؤنڈزہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے سب سے پہلے گراؤنڈز بنائیں گے،سپورٹس سے انسان کومشکلات سے لڑنا آتا ہے جبکہ کھیلوں سے آپ مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں اورہارتےتب ہیں جب آپ ہارنےکے بعددل برداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتےہیں،ہارنے سے دل برداشتہ نہیں ہوتے بلکہ ہار سے سیکھنا چاہیئے،زندگی کے21 سال انٹرنیشنل سپورٹس کی گراؤنڈزمیں گزارے ہیں۔
خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیاب جوان پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے چار ارب روپے کے 4 نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو جیسا میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 15 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل


