پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 48 کر دی
کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 48 کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے پاکستان سے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کی۔ پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سعودی عرب جان محمد مہرنے جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار علی رجب سے اضافی پروازوں کے سلسلے میں ملاقات کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 33 سے بڑھا کر 48کردی۔ اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں شامل ہوں گی۔پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنے میں پیش پیش رہتی ہے اور اگر مزید ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 3 دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- ایک دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 3 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 2 دن قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 2 دن قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 دن قبل




