Advertisement
پاکستان

یوم پاکستان پر لانگ مارچ ، اپوزیشن تاریخ پر نظر ثانی کرے : شیخ رشید 

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دی ہے، یہ قومی مسئلہ ہے  انہیں تاریخ پر نظر ثانی کرنی چاہئیے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 6:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوم پاکستان پر لانگ مارچ  ، اپوزیشن تاریخ پر نظر ثانی کرے : شیخ رشید 

تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ 23 مارچ افواجِ پاکستان کا عالمی سطح پر منایا جانے والا دن ہے جس میں ساری قوم شریک ہوتی ہے اور اس سے ایک کروڑ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات بھی وابستہ ہیں۔ لانگ مارچ 15 روز پہلے کرلیں یا 7 روز بعد کرلیں  کیونکہ اسلام آباد کے بعض راستے پریڈ سے پہلے بند کر دیئے جاتے ہیں۔ 

انہوں نے کہ پھر اپوزیشن یہ اعتراض نہ کرے کہ ہمارے راستے بند کردیے گئے، میں 3 ماہ بعد اس پر بات کروں گا تا کہ اس کا حل نکالا جائے لیکن اپوزیشن کو غور و فکر کی دعوت دیتا ہوں کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے ۔ اگر قانون کے مطابق عمل کیا تو جلسہ جلوس کرنا ان کا حق ہے لیکن تاریخ پر نظرِ ثانی کرنے کی درخواست ہے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں شائستہ پرویز نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے، مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں، ان کے مقاصد اور ہیں، فضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں وہ تو گلوکاری کے ماہر ہیں۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان 4 ماہ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے، 4 ماہ کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ہونے ہیں، ایک سالہ حکومتی کارکردگی 14 دسمبر کوپیش کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، پہلی جماعتیں ہیں جو 4 ماہ کا وقت دے کر کمپنی کی مشہوری کر رہی ہیں ،  نگران حکومت نہیں آ رہی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور پاکستان میں جمہوری عمل آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے حکومت کے خلاف 23 مارچ  سے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا ۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 6 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 9 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 12 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 12 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 7 hours ago
Advertisement