امریکا نے یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ویڈیو کانفرنس آج ہوگی جس میں جوبائیڈن، پیوٹن کو یوکرائن پر حملے سےخبردار کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پرسخت پابندی لگ سکتی ہے روس اور اس کے بینکوں پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
یوکرین کے وزیر دفاع نے آئندہ سال کے آغاز میں ملک پر روسی حملے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں روسی حملےکا امکان ہے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملےکا امکان موجود ہے لیکن یوکرین روس کواکسانےکے لیے کچھ نہیں کرےگا اگر روس نےحملہ کیا تو جواب دینےکےلیےتیار ہیں۔ وزیردفاع نے واضح کیا کہ یوکرین سیاسی اور سفارتی حل میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خوفناک جنگ سے خبردار کرتے ہوئے مغربی ممالک کو وارننگ دی کہ وہ روس کی مقرر کردہ حدود کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 28 منٹ قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 منٹ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 7 گھنٹے قبل






