نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ۔


بھارتی خبرایجنسی کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا ۔ بھارتی خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کا عملہ اور گھر کے کچھ افراد بھی سوار تھے ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، 3 زخمی ہیں ۔ جنرل بپن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ، ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹرنے کوئمبتور میں بھارتی فوج کےفضائی اڈے سے ویلنگٹن کیلئے اڑان بھری تھی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں اب تک تین افراد کو بچا لیا گیا ہے ، ریسکیو کیے جانےوالے کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ضلع نیلگیر کے ویلنگٹن کنٹونمنٹ کے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کون کون شامل ہے۔
بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق سرچ اور ریسکیوآپریشن جاری ہے ، ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ جاننے کیلئےتحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو ہیلی کاپٹر حادثے پربریفنگ دے دی گئی ، بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ کو ہیلی کاپٹر حادثے پر بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ جنرل بپن راوت بھارت کے پہلےچیف آف ڈیفنس اسٹاف ہیں،جنرل بپن راوت 3فروری 2015کو پیش آنے والےہیلی کاپٹرحادثے میں بچ چکے ہیں۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 18 گھنٹے قبل





