’ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے‘
اسلام آباد: ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں 22.8 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے غیر ملکی خبررساں ادرے کو اہم اںٹرویو میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان ایک بار پھر خبردار کر رہا ہے کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں 22.8 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا جا رہا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے، امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطےمیں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے، پاکستان نے جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے، پاکستان کی اکنامک بیسز پوری دنیا کے لیے کھلی ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں، پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اور ہم اسے ہر صورت مکمل کریں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 hours ago






