زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے مابین ڈی ایچ اے ملتان میں گالف ویوز رومینزا تعمیر کرنے کا معاہدہ
ملتان: زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے مابین ڈی ایچ اے ملتان میں گالف ویوز رومینزا تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے مابین ڈی ایچ اے ملتان میں گالف ویو زرومینزا کے نام سے پُرتعیش رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
دونوں اداروں کے مابین ہونے والے معاہدے پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان اور سی ای او بودلہ بلڈرز پیر صہیب طارق بودلہ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی، ڈائریکٹر افیلیٹس و ایکوزیشن عادل کمال جبکہ بودلہ بلڈرز کے ایم ڈی پیر جنید بودلہ سمیت ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان میں کثیر المنزلہ تعمیرات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہم نے بودلہ بلڈرز کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے ملتان رومینزا کی شاندار لوکیشن پر ایک ایسے منصوبے کو تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو مستقبل میں ڈی ایچ اے ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کی تعمیراتی پہچان ثابت ہو گا۔
زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجا ع اللہ خان کا کہنا تھا کہ گالف ویو زرومینزا کے نام سے اہلیان ملتان کیلئے ایک شاندار پراجیکٹ سامنے لائے ہیں۔یہ منصوبہ جنوبی پنجاب میں زمین ڈویلپمنٹس کا پہلا منصوبہ ہے جسے نہ صرف بروقت مکمل کریں گے بلکہ ملتان سمیت دیگر شہروں میں مزید منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
سی ای او بودلہ بلڈرز پیر صہیب طارق بودلہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے ساتھ مل کر سرزمین اولیاء کی سب سے شاندار لوکیشن پر، پُر تعیش اور مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی سب سے اہم بات اس کا ڈی ایچ اے ملتان کے رومینزا میں تعمیر ہونا ہے، جو کہ نہ صرف جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لئے سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے بلکہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 8 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل







