Advertisement

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی  ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 9th 2021, 2:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

نئی دلی :  بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت جس ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں اس کے ایک عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

بی بی سی کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت قریب ہی رہنے والے  60 سالہ کرشنا سوامی گھر کی ضرورت کیلئے لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے۔  کرشنا سوامی کے مطابق انہوں نے زور دار دھماکہ سنا  ۔ یہ اتنا شدید تھا کہ اس سے درخت تک اکھڑ گئے اور پورے علاقے میں دھواں چھا گیا۔

کرشنا سوامی کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ درختوں اور ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی ہے، انہوں نے ایک آدمی کو جلتے ہوئے دیکھا اور پھر وہ نیچے گر گیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہےکہ اس کے بعد وہ بھاگ کر گاؤں میں آئے اور لوگوں کوپولیس اور فائر بریگیڈ کو فون کرنے کا کہنے لگے۔ " کچھ دیر بعد اہلکار بھی آگئے۔ میں نے لاش کو لے جاتے ہوئے نہیں دیکھا، میں صدمے میں تھا گھر آکر لیٹ گیا۔"

خیال رہے کہ منگل کے روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی  ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گروپ کیپٹن کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں افواہوں کا ایک بازار گرم ہے ،کہا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ مبینہ طور پر اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس کے پیچھے ناگا لینڈ کے ماو باغیوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے جن کے خلاف جنرل بپن راوت کی کمانڈ میں 2015ءمیں بھارتی فوج نے آپریشن کیا تھا ،دوسری طرف تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے بارے میں بھی حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں،چند ماہ قبل بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اسی ہیلی کاپٹر پر لداخ کا سفر بھی کیا تھا ۔

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 18 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 20 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 21 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement