کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔


جی این این کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہونیوالی خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں ۔ نجی اسپتال کی جانب سے تصدیق کردی گئی ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتال سے خاتون کی ٹریول ہسٹری لے رہے ہیں ۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔
محکمہ صحت کےمطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی جبکہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون کے شبے میں خاتون سمیت 4 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا گیا اور 2 مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان چار افراد میں سے ایک شخص نے ویکسن کرائی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی میں رپورٹ ہوا تھا ۔
خیال رہے کہ اومیکرون ویرینٹ گزشتہ ماہ سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا تھا ۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اومیکرون کی درجہ بندی 'انتہائی تیزی سے منتقل' ہونے والے ویرینٹ کے طور پر کی ہے اور اسے ڈیلٹا ویرینٹ کی کیٹیگری میں ہی شامل کیا گیا ہے ۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 18 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل







