Advertisement

بھارتی سائنسدان کی اتنی شرمناک حرکت کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

دلہن والوں کا کہنا تھا کہ سائنسدان کے والد اور بھائی نے عین پھیروں کے وقت دلہن کے والد سے فارچونر گاڑی اور 20 لاکھ روپے جہیز کی مد میں طلب کیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 11th 2021, 1:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی سائنسدان  کی اتنی شرمناک حرکت کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

کرنال :  بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع  کرنال میں  ایک سائنسدان نے اپنی شادی میں جہیز کا مطالبہ کرنے پر چار روز تک جاری رہنے والے ہنگامے کے بعد معافی مانگ لی۔

کچھ روز پہلے ڈاکٹر نصیب سنگھ کی شادی پی ایچ ڈی سکالر کومل سے ہونے والی تھی لیکن عین شادی کے وقت جہیز کے معاملے پر بات بگڑ گئی اور شادی رک گئی۔ دولہا نصیب سنگھ نے الزام عائد کیا کہ اس نے  سسرال والوں کی طرف سے دی گئی سونے کی چین واپس کی جس کو دلہن والوں نے توہین سمجھا اور شادی روک دی۔ 

دلہن والوں کا کہنا تھا کہ سائنسدان کے والد اور بھائی نے عین پھیروں کے وقت دلہن کے والد سے فارچونر گاڑی اور 20 لاکھ روپے جہیز کی مد میں طلب کیے۔ کئی گھنٹے منت ترلے کرنے کے بعد بھی دولہا والے نہیں مانے تو دلہن والوں نے شادی سے انکار کردیا۔

بعد ازاں دلہن والوں نے دولہا ، اس کے باپ اور بھائی کے خلاف انسدادِ جہیز کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔  مقدمہ درج ہونے کے بعد دولہا نے دو ریکارڈنگز پیش کیں جس میں  واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ وہ جہیز کے خلاف ہے ، اس کے سسر اسے گاڑی دینا چاہتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتا ہے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ جوڑا ہونے کی وجہ سے چار روز تک یہ معاملہ میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنا رہا جس کے بعد جمعہ کے روز اصل حقیقت سامنے آئی اور دولہا والوں نے اقرار کرلیا کہ انہوں نے شادی کے موقع پر جہیز مانگا تھا۔ دولہا نصیب سنگھ نے میڈیا کے سامنے آکر پورے بھارت سے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے پڑھے لکھے ہونے کے باوجود غلط کام کیا۔ دوسری جانب دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ اگر دولہا والوں نے معافی مانگ لی ہے تو وہ معاف کرنے کیلئے تیار ہیں اور مقدمہ بھی واپس لے لیں گے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی بہتری چاہتے ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement