Advertisement
پاکستان

مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کامسئلہ ہے : وزیراعظم 

میانوالی : وزیراعظم عمران خان  نے میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کامسئلہ ہے ، ابھی بھی سب سے سستا ملک پاکستان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 11th 2021, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کامسئلہ ہے : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں منصوبوں کا افتتاح اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  بلکسر سے میانوالی اور میانوالی سے مظفرگڑھ کی سڑک اب شروع ہو گی اور ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی ۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کمزورعلاقوں کو ساتھ لے کرچلا جائے، ہمارے پانچ سال مکمل ہوں گے تو پسماندہ علاقوں میں سب سے زیادہ ترقی نظرآئےگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث تجارت کم ہوئی اس لیےچیزیں مہنگی ہوئیں۔ مشکل وقت ہے لیکن  تین سے چاہ ماہ میں مہنگائی کم ہوجائےگی ۔1982 کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ  پچاس ہزار سے کم تنخواہ پانے والوں کو آٹے ، گھی اور دالوں پر تیس فیصد سبسڈی دیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ لیفٹ ہو یا رائٹ ہم سب سےبات چیت کرنےکوتیارہیں۔ صرف  ان سےبات نہیں کریں گے جو پاکستان کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہرلے گئے۔ ان سے کبھی این آر اودیں گے نہ مفاہمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں، حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپ دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ  ہرمعاشرہ چوروں کو جیلوں میں ڈالتا ہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، رول آف لاء اور انسانیت کا نظام نہ ہوتو ترقی نہیں ہوگی ، آزادی کے بعد بھی ہم آزاد فیصلےنہیں کر سکتےتھے ۔ جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا  اور اپنے فیصلےخود کرے گا۔ 

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 9 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 4 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 9 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 hours ago
Advertisement